ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ : ایمبولینس الٹنے سے مریض کی موت

کمٹہ : ایمبولینس الٹنے سے مریض کی موت

Sat, 07 Jan 2023 12:29:51    S.O. News Service

کمٹہ، 7/؍جنوری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے پر بیٹکولی کے قریب مریض کو مزید علاج کے لئے منگلورو لے جا رہی ایمبولینس الٹنے مریض کی موت واقع ہوگئی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کاروار کے رہنے والے منوج دتاتریہ نامی کینسر کے مریض کو اس کے گھر والے مزید علاج کے لئے کاروار لے جا رہے تھے ۔ اس دوران کمٹہ کے قریب ایمبولینس بے قابو ہو کر الٹ گئی اور منوج کی موت ہوگئی جبکہ ایمبولینس میں موجود اس کے گھر والوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ، جنہیں مقامی سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ گوکرن پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔ 


Share: